XCLUB-COOL STUFF AROUND YOU

 找回密码
 Register
查看: 56|回复: 0

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ؛ فخر زمان نے خیبرپختونخوا کو مسلسل چوتھی کامیابی دلادی

[复制链接]

245

Threads

4072

Posts

4561

Xpoints

LV11

X'Club badge exclusive for Pakistanpost star1sign star1post star2sign star2sign star3

发表于 2020-10-07 15:44:23 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
[p align="right"][br]

[p align="right"]

[p align="right"][strong]نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 13ویں میچ میں خیبرپختونخوا  نے فخرزمان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کو 29 رنز سے  ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔[/strong]

[p align="right"][strong][br][/strong]

[p align="right"]

[p align="right"]کامران اکمل اور عبداللہ شفیق کے درمیان 92 رنز کی شراکت کے باوجود سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کامران اکمل 47 اور عبداللہ شفیق 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 21 سالہ بیٹسمین 5 میچوں میں 236 رنز بناکر اب تک ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

[p align="right"]ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ سینٹرل پنجاب کا کوئی اور بیٹسمین خیبرپختونخوا کی باؤلنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔  خیبرپختونخوا کے ارشد اقبال، جنید خان، آصف آفریدی اور وہاب ریاض  نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

[p align="right"]اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخر زمان  نے ایونٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنا ڈالی۔ وہ 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

[div align="right"][iframe title="Twitter Tweet" id="twitter-widget-0" src="https://platform.twitter.com/embed/index.html?dnt=false&embedId=twitter-widget-0&frame=false&hideCard=false&hideThread=false&id=1313460319616933889&lang=en&origin=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2089621%2F16&siteScreenName=ExpressNewsPK&theme=light&widgetsVersion=ed20a2b%3A1601588405575&width=500px" frameborder="0" scrolling="no" allowfullscreen="true" allowtransparency="true"][/iframe][/div][p align="right"]

[p align="right"]شعیب ملک کے ناٹ آؤٹ 27 اور آصف آفریدی کے 7 گیندوں پر 20 رنز کی مدد سے خیبرپختونخوا  نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان  نے 23 رنز بنائے۔ احمد بشیر  نے 32 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

[p align="right"]فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میچ کے آغاز میں پچ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی مگر جوں جوں گیند پرانی ہوتی گئی ویسے ہی رنز بنانے کی رفتار تیز کردی جس کا فائدہ ہوا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ چند عرصے سے سخت محنت کررہے ہیں، انہیں خوشی ہے کہ ان کی انفرادی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو فتح ملی، وہ آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

[p align="right"]دونوں ٹیمیں اب 14 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔

[p align="right"]

[sub][/sub][sup][/sup][strike][/strike][br]

شکر الحمدوللہ
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|XCLUB-COOL STUFF AROUND YOU

GMT+8, 2021-08-04 17:13 , Processed in 0.050981 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

快速回复 返回顶部 返回列表